(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز غزہ کے فلسطینیوں کے معاشی قتل عام کےلئے کاروبار اور ذرائع آمدنی کے تمام امکانات کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کرتی ہے۔
گذشتہ شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج کی کشتیوں نےجنوب میں الواحہ شمال میں السودانیہ میں سمندر میں چلنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ ، گیس اور لائٹنگ بم برسائے اور ماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔
ادھر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاں چلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتی ہیں۔