• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ:  امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی بمباری، 6 پولیس اہلکار شہید

صیہونی افواج امداد کے حصول کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں کو دانستہ نشانہ بناتی ہے، گذشتہ ہفتوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

بدھ 07-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ:  امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی بمباری، 6 پولیس اہلکار شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے امدادی سامان کی ترسیل کا کام کرنے والے فلسطینی پولیس اہلکاروں کو دانستہ نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں چھ  اہلکار شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے گذشتہ روز جارحیت کا شکار محصور فلسطینی شہر غزہ کے جنوبی سرحدی رفح  کے علاقے خربہ العدس میں امداد فراہم کرنے کے لیے فلسطینی پولیس کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں جہاد لافی یوسف الاخرس، عبدالرحمٰن حسنی العطار، عبدالعزیز اسامہ اللھوانی، انور فتحی ابو عرب، یاسر شحادہ ابو زہری اور محمد ریاض الشاعر شہید ہوگئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوئے ۔

اسرائیلی قابض فوج جان بوجھ کر شہریوں کو اس وقت نشانہ بناتی ہے جب وہ غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں موجود ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے مسلسل 123ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے طیاروں نے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے انہیں سروں کے اوپر تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبمباریرفحشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.