(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 4 بریگیڈ کمانڈر، 39 پلاٹون کمانڈر، 13 کمپنی کمانڈر، 6 لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کے افسران، اور 7 اضافی کمانڈر شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں غیر معمولی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ روز مزاحمت کے ہاتھوں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 585 ہوگئی ہے جس میں 4 بریگیڈ کمانڈر، 39 پلاٹون کمانڈر، 13 کمپنی کمانڈر، 6 لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کے افسران، اور 7 اضافی کمانڈر شامل ہیں ۔