• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: اسرائیل  بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے

اقوام متحدہ کے نظام میں انسانی حقوق کے شعبے میں ماہرین نے دیکھا کہ "اسرائیل کس طرح فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے"

جمعہ 16-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اسرائیل  بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کہ غزہ کی پٹی کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور فاقوں سے مررہی ہے۔(UNRWA)  کی  امداد روکنے والے ممالک فلسطینیوں کو بھوک اور فاقوں سے” مارنےکی اسرائیلی پالیسی میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں خوراک سے متعلق ادارے کے سربراہ مائیکل فخری نے  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پر غزہ میں جنگی جرائم  کی نشان دہی  کرتی ہوئے بتایا ہے کہ  غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور فاقوں سے مررہی ہے اسرائیل "غزہ میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اور مارنے کے لیے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔ "غزہ میں ہر 4 باشندوں میں سے ایک بھوکا مر رہا ہے”۔

انھوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (UNRWA) کی فنڈنگ روکنے والے ممالک کو جھوٹے اورمکار قرار دیا اور کہا کہ امداد روکنے والے ممالک فلسطینیوں کو بھوک اور فاقوں سے ” مارنےکی اسرائیلی پالیسی میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اور اقوام متحدہ کے نظام میں انسانی حقوق کے شعبے میں دیگر آزاد ماہرین نے دیکھا کہ "اسرائیل کس طرح فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی آبادی "اس وقت دنیا بھر میں تباہ کن قحط یا بھوک کا سامنا کرنے والے لوگوں کی کل تعداد کا 80 فیصد بنتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا نے شہریوں کی اتنی تیزی سے اور مکمل بھوک کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف گھروں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کر کے علاقے کو ناقابل رہائش بنا رہا ہے بلکہ "اس کے ساتھ ہی وہ غزہ میں کسی بھی محفوظ جگہ کو نہیں چھوڑتا۔ وہ بھوک کو بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اور قتل کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہبھوکصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.