• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: اسرائیل یومیہ اوسطاً 160 فلسطینی بچوں کو شہید کررہا ہے

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 4 ہزار 237 بچوں 2ہزار 719 خواتین سمیت 10 ہزار300 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 2450 سے زائد لاپتہ ہیں

بدھ 08-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اسرائیل یومیہ اوسطاً 160 فلسطینی بچوں کو شہید کررہا ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں  جنگی جرائم  کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہی ہے۔

عالمی طبی امدادی ادارے ریڈ کراس کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی غزہ میں   سنگین خلاف ورزیوں  کی نشاندہی  پر جاری کردہ بیان میں بتایاق گیا ہے کہ  اسرائیل غزہ میں اسکول ، کالجز ،  مساجد ، چرچز،  اسپتا ل یہاں تک کے کھانہ تیار کرنے والی بیکریوں اور طبی امداد لے جانے والے قابلوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 33 روز سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک10 ہزار300 سے زائد فلسطینی  شہید ہوچکے ہیں جس میں  4 ہزار  237بچوں 2ہزار 719 خواتین   سمیت 631 معمر افراد فلسطینی شہری  شامل ہیں  جبکہ اسرائیل  کی بلاجواز وحشیانہ بمباری میں  یومیہ اوسطاً 160 فلسطینی بچے شہیدہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  سات اکتوبر کے بعد اب تک  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج جنگ بندی کے عالمی مطالبے کے باوجود مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 33 ویں روز بھی مسلسل وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے  جس میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار ہوگئی ہے۔

اس عرصے میں صہیونی قابض فوج نے 1071 فلسطینی خاندانوں کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتارا، اسرائیلی بمباری میں طبی عملے کے 200 کارکن شہید ہوئے جبکہ 40 ایمبولینسوں کو تباہ کردیا گیا جس میں  صحت کے120 مراکز میں 18 اسپتال بھی شامل ہیں ۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ 2450 افرادلا پتا ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے تلےدبے ہوئے ہیں۔ ان میں 1350 بچے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبمباریشہیدغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.