• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے حملوں میں 150,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

پیر 09-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور اس بات کو واضح کیا کہ غزہ میں جاری صورتحال کو صرف ایک جنگ کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہاں ہونے والی تباہی کے اصول جنگوں سے ہٹ کر ہیں۔

فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے آسٹریا کی یونیورسٹی آف ویانا میں "اسرائیلی جنگ: نوآبادیاتی نسلی صفائی” کے عنوان سے ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ میں جاری اسرائیلی "وحشت” کو روکنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔

البانیز نے زور دیا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، غزہ میں جاری صورتحال کو صرف ایک جنگ کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہاں ہونے والی تباہی کے اصول جنگوں سے ہٹ کر ہیں۔

انھوں  نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت اور اس کے نتائج اتنے سنگین ہیں کہ انہیں نسل کشی کے مترادف قرار دیا جا سکتا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے حملوں میں 150,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور غزہ کی پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے خلاف جاری کردہ وارنٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے قتل عام کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہشہیدصیہونیغزہفرانسسکا البانیزفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.