(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا پہلا ہدف اپنے شہریوں کو غزہ سے بحفاظت نکالنا ہے اس کےلئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا پہلا ہدف اپنے شہریوں کو غزہ سے بحفاظت نکالنا ہے اس کےلئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا،نیتن یاہو نے گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ کے ایک نئے مرحلے کے اعلان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو شمالی پٹی میں واپس جانے کی اجازت نہیں ہے "ہمارا پہلا مشن غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کو بہ حفاظت واپس لوٹانا ہےجس کے لئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کیا جائےگا”انھوں نے کہا کہ یہ جنگ جلد ختم ہونے والی نہیں ہے اس کے اختتام میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر کے بعد سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے ہے جس میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید 60 ہزار کے قریب زخمی اور 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں خدشہ ہے کہ یہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔