(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے سابق وزیر حاییم رامون نے غزہ میں جاری جنگ کو اسرائیل کی "ایک زبردست اسٹریٹجک ناکامی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناکامی کا سبب "غلط اسٹریٹجک منصوبہ اور فوجی و سیاسی قیادت کی طرف سے سبق نہ سیکھنا” ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی اخبار "معاريف” کے صحافی ایلوں بن دیوید نے کہا کہ "غزہ میں ہر دن گزارنا خون کی قیمت پر ہے، اور اگر ہم نے اب حاصل کی گئی کامیابیوں کو استعمال نہیں کیا تو ہم خود کو برسوں تک بے نتیجہ اور بغیر قیدیوں کے وہاں پھنسے ہوئے پائیں گے۔”