(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کو غزہ میں تاریخی حزیمت اٹھانے کاسلسلہ جاری ہے، فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، اور خان یونس میں صیہونی ٹینکوں اور ٹروپس کیریئرز کو تباہ کردیا
تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں گھسنے والی غیر قانونی صیہونی فوج کا بہادری سے مقابلہ جاری رکھتے ہوئے غاصب فورسز کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا، مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے جانبازوں نے خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بناکر مار گرایا جو خان یونس شہر کے مشرق میں فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔
القسام بریگیڈز نے تصدیق کی کہ انہوں نے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزر اور دو صہیونی "مرکاوا” ٹینکوں کو "شواز” آلات سے نشانہ بنایا جبکہ ٹروپس کیریئرز سمیت فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے تباہ کیا جس میں متعدد زخمی اور ہلاک ہوئے۔