(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھوک کے باعث قوقت مدافعت بہت کم ہوجاتی ہے ، غزہ میں 10 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت اپنی چوتھے مہینےمیں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 27,840 شہید، 67,317 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ، بے گھر فلسطینیوں کے پاس خوراک کی انتہائی کمی ہےجبکہ سینی ٹیشن کا کوئی انتظام نہیں ہونے کےباعث لاکھو فلسطینیوں کی زندگی خطرےمیں ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بیماریوں سے لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں اور بھوک کے باعث قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے اتنے لوگ شہید ہوسکتے ہیں جتنے اسرائیلی بمباری سے نہیں ہوئے۔