(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خوراک کے حصول کیلئے جمع ہونے والے نہتے شہریوں پر غاصب صیہونی فوج نے ایک بارپھر فائرنگ کی جو سنگین جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کے صیہونی فوج نے گذشتہ ہفتے غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ پر نابلسی راؤنڈ اباؤٹ پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے قتل عام کیا تھا غاصب فوج نے ایک خوراک اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز صیہونی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل کے خلاف پہلی مرتبہ اسرائیل کی اندھی حمایت کرنے والے ملک امریکہ کے سیاسی حلقوں میں بھی تشویش کی صورتحال دیکھی گئی تاہم اس کے باوجود غاصب صیہونی فوج نے اپنا دہشتگردانہ رویہ جاری رکھا ہوا ہے۔