• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی درندگی جاری: 179 شہدا الشفااسپتال میں اجتماعی قبر میں دفن

اسرائیلی فوج  کے اسنائپر اور ڈرون اسپتال سے باہر نکلنے والے شہریوں کو بمباری اور گولیوں سے نشانہ بنا رہے ہیں

منگل 14-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کی درندگی جاری: 179 شہدا الشفااسپتال میں اجتماعی قبر میں دفن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  بجلی کی بندش اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث آئی سی یو میں موجود زخمی دم توڑگئے ، اسرائیلی فوج اسپتال سےباہر نکلنے والوں پر بمباری کررہی ہے  اس لئے شہدا کے جسد خاکی کو اسپتال کے احاطے میں ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔

غزہ میں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے غیرملکی ذرائع  ابلاغ کو بتایا کہ کم از کم 179 لاشوں کو منگل کے روز ہسپتال کی سہولت کے مقام پر ایک "اجتماعی قبر” میں دفن کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج  کے اسنائپر اور ڈرون اسپتال سے باہر نکلنے والے شہریوں کو بمباری اور گولیوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے صیہونی افواج کی جانب سے الشفا اسپتال میں حماس کی موجودگی کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا کہ  اسپتال میں   650  سے زائد شدید زخمی  اور صیہونی فوج کی وحشیانہ بم؛باری سے متاثر ہونے والے  تقریبا  5,000-7,000 بے گھر  شہری ہسپتال کے میدانوں میں  پناہ گزین ہیں جو مسلسل  صیہونی افواج کے اسنائپرز اور ڈرونز کی مسلسل فائرنگ کی زد میں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مدفون میں 7 قبل ازوقت پیدائش کے نومولود بھی شامل ہیں جو آکسیجن نا ہونے کے باعث انتقال کرگئی ۔

انہوں نے مزید کہا: ” اسپتال کے راہداریوں میں لاشیں بکھری پڑی تھیں اور مردہ خانے میں ریفریجریٹرز سے بجلی منقطع کر دی گئی تھی،”  جس کے باعث لاشیں خراب ہونا شروع ہوگئیں ، اسپتال سے باہر صیہونی افواج درندگی کا مظاہرہ کررہی تھی اس لئے شہدا کو اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر میں دفن کرنا پڑا۔

Tags: اجتماعی قبراسرائیلیالشفاصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.