(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی جنگی کونسل نے گزشتہ روز قطری تجویز پر بحث کی تاہم اس حوالے سے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیاہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی جنگی کونسل نے غزہ میں حماس کے ساتھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے قطر کی طرف سے پیش کردہ ایک نئی تجویز پر بحث کی ہے جسے ” نئی” قرار دیا ہے، اس تجویز میں کئی نئے نکات کو شامل کیا گیا ہے جس میں سسب سے اہم غزہ سے حماس کے رہ نماؤں کا انخلا، اسرائیلی فوج کا انخلا اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی تجاویز شامل ہیں۔
جنگی کونسل میں صیہونی ریاست اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی بحالی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر جنگی کونسل کو رپورٹ پیش کی ، واضح رہے کہ ڈیوڈ بارنیا یرغمالیوں کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کو ثالث ممالک کے ساتھ ڈیل کررہے ہیں، اسرائیل کی جنگی کونسل نے گزشتہ روز قطری تجویز پر بحث کی تاہم اس حوالے سے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیاہے۔