(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں دشمن صیہونی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظلام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز اپنے جاری بیان میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں مزید 7 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نےپہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وحشیانہ صیہونی بمباری کے باعث ہمارا رابطہ اپنے ان جانبازوں سے منقطع ہوگیا تھا جو دشمن کے یرغمالیوں کی حفاظت پر مامور تھے۔
انھوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران جانچ اور چھان بین کے بعد ہم نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت اور غزہ کی پٹی میں دشمن کے سات قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں: ہیم گیرشون پیری، חיים פרי Yoram Itak Metzger اور امیرام اسرائیل کوپر، شامل ہیں جبکہ دیگر چار ہلاک شدگان کے ناموں کا اعلان ان کی شناخت کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ ہم قیدیوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں رہے ہیں لیکن یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دشمن کی قیادت اس فائل سے جان چھڑانے کے لیے جان بوجھ کر اپنے قیدیوں کو قتل کر رہی ہے جس کے بعد غزہ میں دشمن کی فوج کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دشمن قیدیوں کی تعداد ستر سے تجاوز کر سکتی ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ جو قیمت ہم پانچ یا دس زندہ قیدیوں کے بدلے میں لیں گے وہی قیمت ہم تمام قیدیوں کے بدلے میں لیتے اگر دشمن کی بمباری کی کارروائیوں میں وہ ہلاک نہ ہوتے۔