(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت نے صیہونی فوج کو شمالی اور وسطی غزہ کے علاقوں سے ا نخلا پر مجبور کردیا،صیہونی فوج غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا، جبالیہ اور بیت حنون سے بھی دستبردار ہو گئی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج فلسطینی مزاحمتی تنظٰم حماس کے سامنے بے بس ہوچکی ہے اور آج بروز جمعرات اس نے الزوائدہ، النصیرات، الکرامہ اور الطوام اور انٹیلی جنس ٹاورز کے علاقوں سے پسپائی اختیار کر کے اس کو تسلیم کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں اسرائیلی فوج کی پسپائی کے حوالے سے مکمل خاموشی ہے اور اس حوالے سے کوئی خبر اسرائیلی شہریوں کےساتھ شیئر نہیں کی گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے الزوائدہ، النصیرات، الکرامہ اور الطوام اور انٹیلی جنس ٹاورز کے علاقوں کےعلاوہ المغازی، البریج کیمپ اور الریش اسٹریٹ کے علاقوں میں داخل ہوئے تاہم مزاحتمی قوتوں کی جانب سے غیر معمولی مزاحمت کےباعث تو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے جس کے بعد اپنے گھروں سے بے دخل کئے گئے فلسطینی السوڈانیہ اور السفتاوی میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔