(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) چاروں اسرائیلی فوجی اور افسر حماس کے داغے گئے آرپی جی گولے سے ہلاک ہوئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا نے غزہ میں اپنے چار فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ غاصب صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہےکہ گذشتہ روز غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ دو مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپ میں پانچ اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسپیشل کمانڈو گروپ کا کمانڈر میجر اتیمر فریڈمین، بھی شامل ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی غزہ میں آر پی جی گولے کی زد میں آنے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچواں شدید زخمی ہو گیا۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الصفاوی کے علاقے میں صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو "ٹنڈوم” گولے سے نشانہ بنایا۔قابض فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کے دوران 87 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں 64 افسران، سپاہی، سکیورٹی اہلکار اور 23 آباد کار شامل ہیں۔