(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری سے 4 ہزار 630 بچے، 3 ہزار 130 خواتین سمیت 11 ہزار250 معصوم فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی جانب سے گذشتہ ماہ 7اکتوبر سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم دنیا سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں مسلسل 38 ویں روزبھی صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں کی بمباری جاری ہے۔
غاصب صیہونی افواج غزہ اسکولوں کالجوں ، گھروں دکانوں مارکیٹوں سمیت اسپتالوں کو بھی وحشیانیہ بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے جس کے باعث پانچ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینیوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
جار بیان میں بتایاگیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 50 سے تجاوز کرگئی ہے، اسرائیلی بمباری سے 4 ہزار 630 بچے، 3 ہزار 130 خواتین سمیت 11 ہزار 240 معصوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے اب تک طبی عملے کے 189 افراد شہید ہوگئے ہیں۔