روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فوج نے گذشتہ روز غزہ میں القسام کے جانبازوں کے ہاتھوں دو افسران اور ایک سپاہی کے جارے جانے کا اعلان کیا تھا اور آج صبح ریزرو کیپٹن ہیرل شربیت کوی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگاری کی جانب سے جاری بیان شائع کیا ہے جس میں انھوں نے غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اسرائیل کو ہونے والے نقصان کو شائع کرنے کی اجازت دی ہے۔
اخبار کے مطابق آج جمعہ کی صبح غزہ میں پرتشدد جھڑپوں کےد وران القسام بریگیڈ کے جانبازوں کے ہاتھوں ریزرو کیپٹن ہیرل شربیت کو ہلاک ہوا جبکہ ٹینک شکن میزائل کے حملے سے کالج آف ملٹری انجینئرنگ کا ایک افسر اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے وسط میں ہونے والی ایک اور لڑائی میں 198 ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر میجر ڈیویر ڈیوڈ ویما، "52ویں” بٹالین کے بکتر بند کمپنی کا کمانڈرنیریا زِسک، اورنہال بریگیڈ کے "7101” بٹالین کے سپاہی کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے تفصیلات شائع کرنے پر پابندی عائد ہے جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل کو ہونے والے نقصان کے باعث فوج کے مورال کو بحال رکھنا ہے تاہم اسرائیلی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں لڑائی سے فرار اختیار کررہی ہے اسرائیل کے اسپتال زخمیوں اور ذہنی امراض کا شکار فوجیوں سے بھر گئے ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نقصان کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر لانے کو تیار نہیں ہے۔