• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: شہری انسانیت سوز صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور

"اسرائیلی بمباری کے باقیات اب بھی سڑکوں پر، ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے پھیل کر شہریوں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں

اتوار 02-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: شہری انسانیت سوز صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور
0
SHARES
15
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  غزہ میں  شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بصل نے  انکشاف کیا ہے  کہ  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر جاری گذشتہ تقریباً 16 ماہ سے جاری دہشتگردی اور نسل کشی کی کارروائیوں کے نیتجے میں فلسطینی غزہ میں "انتہائی انسانیت سوز حالات” کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں  جن  کے پاس زندگی کی بنیادی ضروریات بھی  میسر نہیں ہیں، اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کی وجہ سے جو ہے۔

انہوں نے کہا کہ "غزہ میں  کھلے آسمان تلے رہنے والے شہری مختلف موسمی تغیرات کا سامناکررہے ہیں ، جو لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور  سخت سردی اور شدید بارشوں کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "اسرائیلی بمباری کے باقیات اب بھی سڑکوں پر، ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے پھیل کر شہریوں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔”

غزہ میں انسانیت سوز صورتحال کو قابو کرنے کیلئے فلسطینی رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے، اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ہزاروں فلسطینیوں کی جانوں کو بچایا جا سکے جو بے گھر اور غیر محفوظ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں میں، غزہ اور شمالی علاقے میں واپس آنے والے فلسطینی پناہ گزین انتہائی تکلیف دہ  حالات میں  زندگی گزار رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہیں، جبکہ کچھ دیگر تباہ شدہ مساجد اور اسکولوں میں پناہ لے رہے ہیں، جیسا کہ غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نے رپورٹ کیا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیمحمد بصلنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.