(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مصر اور دیگر ثالث ممالک کی معاونت سے غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی روک نے کےلئے مذاکرات کے ایک نئے دور کے آغاز میں آج حماس کا وفد مصر کے دار الحکومت قاہرہ کا دورہ کررہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سرکردہ رہنما موسیٰ ابو مرزوق نےبتایا کہ تحریک کا ایک وفد آج (ہفتے) کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ تحریک کا ایک سرکردہ وفد غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کی شرائط پر بات کرنے کے لیے مصری حکام سے ملاقات کرے گا۔ حماس کے رہنما نے مصری حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے ایجنڈے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔