• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کی جنگ بندی قبول نہیں: نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

اسرائیلی معیشت اور اندرونی اختلافات جنگ جاری رکھنے  کے لئے بالکل موزوں نہیں ہے۔

جمعرات 02-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عسکری امورکے ماہرین کاکہنا ہےکہ اسرائیل جنگ کا مزیدمتحمل نہیں ہوسکتا ہےتاہم  صیہونی وزیراعظم اپنا سیاسی کیریئربچانے کیلئے صیہونی ریاست کوتباہی کی جانب دھکیل رہےہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یا ہو نے امریکی  وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  سے ملاقات  میں   حقیقت کے برخلاف  ہٹ دھرمی  کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا ہےکہ ہم حماس کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں کریں گے جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ قبول نہیں ہوگا اور رفح پر فوجی آپریشن کریں  گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم کو رفح آپریشن پر امریکی مخالفت کا بتایا اور رفح پر امریکا کے واضح مؤقف پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔

واضح رہے کہ عسکری امور کے  ملکی  اور غیر ملکی  ماہرین کا کہنا ہے کہ  اسرائیل غزہ میں 34 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت اور سات ماہ سے جاری  وحشیانہ بمباری کے باوجود کوئی ایک عسکری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہاہے جس کے باعث وہ  عالمی سطح پر حمایت کھوچکا ہے، جبکہ  اسرائیلی معیشت اور اندرونی اختلافات جنگ جاری رکھنے  کے لئے بالکل موزوں نہیں ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ  نیتن یاہو اپنا سیاسی  کیریئربچانے کیلئے ملکی سلامتی کوخطرےمیں ڈال رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیانٹونی بلنکنرفحصیہونیغزہنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.