(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اتفاق رائے سے پہلے صہیونی فضائیہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی جماعتوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں ایک شہری شہید اور چھ زخمی ہوئے تھے۔
فلسطینی ذرائع کی جانب سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں مختلف مزاحمتی جماعتوں کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔
ر اتفاق رائے سے پہلے اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ میں سرگرم مختلف فلسطینی جماعتوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا نیا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد غزہ کی پٹی زوردار دھماکوں سے لرز اٹھی ان حملوں میں ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں کہ یہ سیز فائر کا معاہدہ کس فریق کی ثالثی سے طے پایا ہے۔