(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام نے اپنی دہشتگردی کو چھپانے کیلئے کہا ہے کہ آسٹریلوی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج میں "کچھ غلط بیانی شامل تھی” اس میں "اہم تفصیلات چھوڑ دی گئیں”۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ اور اسرائیلی بدترین دہشتگردی کا سامنے کرنے والے شہر غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے جاں بحق ہونے والے ورلڈ سینٹرل کچن کے اراکین کے حوالے سے آسٹریلیا نے تحقیقات شائع کی ہیں جس پر صیہونی حکام پریشان ہوگئے ہیں ، کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے سے آج پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی تحقیاتی رپورٹ کے نتائج میں "کچھ غلط بیانی شامل تھی” اس میں "اہم تفصیلات چھوڑ دی گئیں”۔
آسٹریلوی شہری لالزومی ‘زومی’ فرینکام اپریل میں ہلاک شدہ سات خیراتی کارکنان کے ایک گروپ میں شامل تھیں جب ان کا ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی قافلہ غلطی سے اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بن گیا۔
آسٹریلوی حکومت نے جمعے کو ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ مہلک اسرائیلی حملہ "غلط شناخت” جیسی "سنگین ناکامیوں” کا نتیجہ تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی ریاست نے ان اراکین کو نشانہ بنانے سے یکسر انکار کیا تھا تاہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے تصدیق کے بعد غزہ میں نہتے انسانوں کے قتل کا عتراف کیا تھا ۔