• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: جاسوس ڈرونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، اسرائیل کا الزام

جاسوس ڈرونز کے آلات ایک منی بس میں رکھے ہوئے ایک سیاہ بیگ کے اندر چھپائے گئے تھے جو کراسنگ سے گزر کر غزہ جانے کی کوشش کی جارہی تھی

جمعرات 10-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: جاسوس ڈرونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، اسرائیل کا الزام
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزارت نے الزام عائد کیا ہے کہ ضبط کئے گئے ان ڈرونز کا مقصد غزہ شہر  میں سرگرم فلسطینی دھڑوں کے لیے جاسوسی کرنا تھا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ؎وزارت دفاع نے  گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی طوپر معاشی ناکہ بندی کے شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر اپنا ناجائز تسلط جاری رکھنے کےلئے ایک اور بھونڈا الزام عائد کیا ہے، وزارت دفاع کی جانب سے جاری  کردہ بیان میں الزام عائد کرتے ہوئےبتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد ایریز بارڈر کراسنگ پر 10 جاسوس ڈرونز کو فلسطینی ساحلی علاقے میں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات ایک منی بس میں رکھے ہوئے ایک سیاہ بیگ کے اندر چھپائے گئے تھے جو کراسنگ سے گزر کر غزہ جانے کی کوشش کر رہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شبہ ہے کہ ان ڈرونز کا مقصد غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی دھڑوں کے لیے جاسوسی کرنا تھا۔ یہ آلات سکیورٹی گارڈز اور غزہ کی پٹی کو جنوبی اسرائیل سے ملانے والے ایریز کراسنگ پر تعینات کے نائن یونٹ کو ملے۔

گاڑی کے معائنے کے دوران ایک خصوصی تربیت یافتہ کینائن نے مشکوک پیکج کا پتہ لگایا اور اس پر بیٹھ کر اس کی موجودگی کا اشارہ کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ڈرونز کس گروپ کو فراہم کیے جانے تھے۔ ایریز کراسنگ کو ہزاروں فلسطینی کام کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کے اجازت نامے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیایریزبارڈرڈرونصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.