(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے غاصب فوجیوں کی تعداد 628 ہو گئی۔
غیر قانونی صیہونی فوج کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق غزہ کے علاقے جبالیہ میں پیراٹروپر بریگیڈ کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی یونٹ کا اہلکار 27 سالہ سارجنٹ”بین آویچی”مزاحمت کاروں کے حملے میں مارا گیا۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قسام کے اسنائپر نے صیہونی دشمن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جبالیہ میں چھپنے اور نگرانی کرنے والے آلات نصب کر رہا تھا۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے غاصب فوجیوں کی تعداد 628 ہو گئی۔