• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: القسام بریگیڈز کے صیہونی دشمن پر حملے، پانچ فوجی ہلاک

منگل 31-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: القسام بریگیڈز کے صیہونی دشمن پر حملے، پانچ فوجی ہلاک
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں غاصب صیہونی افواج فوج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی بردار ٹرک کو تباہ کر دیا۔

القسام کے مطابق، یہ کارروائی جبالیہ کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے ایک نئے فوجی پوائنٹ پر کی گئی۔ مجاہدین نے نہ صرف اس پوائنٹ پر حملہ کیا بلکہ "مرکاوہ” ٹینک کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے ایک علیحدہ بیان میں بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کے بیت حانون علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ٹرک کو "ال یاسین 105” شیل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کے کئی اہلکار مارے گئے اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ گھات لگا کر کیے گئے اس حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، جبکہ ایک ٹینک شکن میزائل کے ذریعے چھپے ہوئے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا، اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے بھی جبالیہ کیمپ میں دشمن کے فوجی مقامات پر مارٹر گولے داغے اور غزہ شہر میں اسرائیلی جاسوسی طیارے پکڑنے کا دعویٰ کیا۔

یہ طیارے جاسوسی کے دوران پکڑے گئے، جس سے دشمن کی انٹیلیجنس کارروائیوں کو بڑا دھچکہ پہنچا۔ القدس بریگیڈز کے مطابق، ان کی کارروائیاں دشمن کی جارحیت کے خلاف جاری رہیں گی، اور ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈزجبالیہحماسصیہونیغزہفلسطینیکمیپہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.