(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )القسام بریگیڈز نے المغازی کیمپ کے شمال مغرب میں دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا، ٹینکوں اور گاڑیوں کو ٹینک شکن گولوں سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حامس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ۔
القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے کے وسط میں ایک گھات لگا کر پوائنٹ صفر سے 8 قابض اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل صیہونی فٹ فورس کو ختم کردیا۔
القسام بریگیڈز نے التفاح اور الدرج محلوں کے مشرق میں اپنے مجاھدین کی دشمن کی گاڑیوں اور فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے مناظر دکھائے۔ القسام بریگیڈز نے المغازی کیمپ کے شمال مغرب میں دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔ وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ میں جنگی صفوں سے ان کی واپسی کے بعد القسام مجاہدین نے اطلاع دی کہ صہیونی مارکاوہ ٹینک کو "شواز” ڈیوائس سے اڑا دیا گیا ہے اور ایک اور ٹینک کو "یاسین 105” شیل سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
القسام مجاہدین نے خان یونس شہر کے مشرق میں خزاعہ کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر چھپی ہوئی صہیونی فوج کے خلاف ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے وہ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔