• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: اجتماعی قبر سے فلسطینیوں کی مزید 58 لاشیں برآمد، تعداد 392 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے شہداء کی لاشوں کو پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھا جس سے ان کے گلنے کی رفتار بڑھ گئی اور ان کی شناخت کرنا ناممکن ہو گیا۔

جمعہ 26-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اجتماعی قبر سے فلسطینیوں کی مزید 58 لاشیں برآمد، تعداد 392 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ناصر میڈیکل کمپلیکس میں تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن میں 392  فلسطینیوں کو دفن کیا گیا ، جن میں سے اکثریت کو  پر تشدد کے بعد شہید کیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین  محصور شہر غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے غاصب فوج نے شہر کے اسپتالوں کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا  ، صیہونی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد شہر کے دوسرے بڑے اسپتال ناصر میڈیکل کمپلیکس  پر دھاوا بولا  اور اس پر قبضہ کرلیا ، 7 اپریل کو قابض فوج کے انخلاء کے بعد  ناصر اسپتال سے منسلک علاقے سے  تین اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا جس میں   سیکڑوں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے شہید کرکے دفن کیا۔

گذشتہ روز خان یونس میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر یامین ابو سلیمان نے رفح میں پریس کانفرنس کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میں تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن میں 392 لاشیں تھیں، جن میں سے اکثریت کو ر تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔

3 اجتماعی قبروں سے مزید 58 نئی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد  اجتماعی قبروں میں دفن کئے گئے فلسطینیوں کی  مجموعی تعداد 392 ہو گئی ہے جس میں بچوں کی لاشیں بھی ہیں۔

یامین ابو سلیمان نے بتایا کہ "قابض افواج نے ناصر کمپلیکس میں متعدد لاشوں کو پلاسٹک کے تھیلوں میں 3 میٹر کی گہرائی میں دفن کیا، جس سے ان کے گلنے کا عمل تیز ہو گیا”۔انہوں نے بتایا کہ "لاشوں میں سے 165 نامعلوم افراد شامل ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوسکی کیوں کہ قابض فوج کی وجہ سے لاشوں کی شناخت اور مسخ کرنے کے لیے مخصوص نشانات کی شکل بدل جاتی ہے۔

"انہوں نے وضاحت کی کہ "غاصب صیہونی فوج نے شہداء کی لاشوں کو تھیلوں میں رکھا جس سے ان کے گلنے کی رفتار بڑھ گئی اور ان کی شناخت کرنا ناممکن ہو گیا۔”سلیمان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ "ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت بند کی جائے اور غزہ کی پٹی کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے انسانی حقوق کے مراکز اور بین الاقوامی میڈیا کو داخلے کی اجازت دی جائے۔

Tags: اجتماعی قبراسرائیلیصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.