(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔
رپورٹ کےمطابق غاصب فوج کی دہشتگردی میں گذشتہ چوبیس گھٹوں کےدوران خواتین اور بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید ہوئے اور 81 زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت کی حالت نازک ہے۔ رپورٹ کےمطابق اسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز نا ہونے کےباعث زخمی افراد شہید ہورہے ہیں۔
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ متعدد متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وہ سڑکیں جہاں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 43,552 شہید اور 102,765 زخمی ہو گئی ہے۔