(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹ کے باعث ایک چوتھائی آبادی بھوک اور پیاس کا سامنا کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اس دوران غاصب صیہونی ریاست نے نہتے فلسطینیوں پر تاریخ کا بدترین ظلم جاری رکھا ہوا ہے 197 روز سے جاری دہشتگردی میں اب تک 34,012 شہید اور 77,033 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران غاصب فورسز نے شہر کےمختلف علاقوں میں بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید 42 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) کے مطابق اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہا ہے جس کے باعث غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور پیاس کا سامنا کررہی ہے ۔