(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اپنے 23 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ویڈیوز اور آزاد ذرائع کے مطابق غزہ میں 4 صیہونی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں اور کم سے کم 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل نے رفح کے مشرق میں اپنی افواج کو کم کر دیا ہے اس سلسلے میں صیہونی فوج کی "گیواتی” بریگیڈ کو اتوار کی صبح شہر سے نکلال لیا جس کی وجوہات نہیں بتائی گئی تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کو نکالنے کا مقصد رفح میں بڑے پیمانے پر ہونے والے والا نقصان ہے۔
چند روز قبل، اسرائیلی قابض فوج کے ریزرو میجر جنرل یتزاک باراک نے تصدیق کی تھی کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے طول دینے سے "اسرائیلی فوج کی تباہی ہو گی۔
” میجر جنرل یتزاک باراک نے غزہ کی میں حماس کو شکست دینے میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ اسرائیلی فوج کے لئے افغانستان بن رہا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے اپنے 23 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ویڈیوز اور آزاد ذرائع کے مطابق غزہ میں 4 صیہونی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں اور کم سے کم 32 زخمی ہوگئے ہیں۔