(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے بیت لاہیہ، بیت ھانون، جبالیہ، اور خان یونس سمیت دیگر کئی علاقوں میں وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تفصیل جاری کی گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے شمالی، وسطیٰ اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نیتجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42,289 ہو گئی ہے دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک 98,684 افراد شامل ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔