(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کاروں کے ساتھ غیر معمولی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
گذشتہ روز صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جڑپوں میں دو مزید صیہونی فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کا اعلان کیا ہے، صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق 6828 ویں بٹالین سے تعلق رکھنےو الے ریزرو میجر ادیر گیبریل اور ، گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ جوناتھن الیس جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان کےمطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔