(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے رات گئے کم سے کم 27 مقامات پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں کے علاوہ 37 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق7 اکتوبر سے غزہ پر جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں اب تک 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 900 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔
صیہونی فورسز نے گذشتہ رات غزہ میں 27 مختلف مقامات کو بمباری کا نشانہ بنایا جس میں ایک بار پھر بچے اور خواتین اسرائیلی بربریت کا شکارہوئیں، اسرائیلی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 254 شہری شہید اور 562 زخمی ہو گئے۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں 936 خواتین اور ایک ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ صحت کے اہلکاروں کے شہداء کی تعداد 37 ہوگئی
غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے، معصوم اور نہتے فلسطینی شہریوں کے پاس اسرائیلی حملوں سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں بچی۔