(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کو غیر معمولی مزاحمت کا سامنا ہے ۔ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دن اسرائیلی فوج کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوئے ہیں اور مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
لبنانی اخبار المیادین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار وں کی جانب سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا جارہا ہے ہے جس میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے ۔ مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک اور چار فوجی بلڈوزر کو تبا ہ کردیا ، اس آپریشن میں، القسام بریگیڈز نے ال یاسین 105 راکٹوں سے اسرائیلی مرکاوا ٹینکس کو نشانہ بنایا جس سے اس کا عملہ ہلاک اور زخمی ہوگیا اس آپریشن کی ویڈیو القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز جاری کی۔اس آپریشن میں "القسام” مجاہدین نے صفر فاصلے سے 7 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
فلسطینی مزاحمت اپنے مختلف عسکری ونگز کے ذریعے رفح میں اپنی شدید لڑائیوں کی سمت میں تبدیلی کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں غاصب صیہونی افواج کے خلاف اپنے ہدف کو تیز کر رہی ہے۔ غساصب "فوج” حکومت کی جانب سے سخت سنسر شپ کے باوجود غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اپنی صفوں میں درجنوں ہلاکتوں کا اعتراف کررہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کا نقصان بتائے جانے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔