(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گذشتہ روز رفح میں ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گذشتہ سات اکتوبر سے جاری نسل کشی کی کارروائیوں میں تاحال 16ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 41،272 فلسطینیوں کو شہید اور تقریباً 95,550 سے زائد کو زخمی کردیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار سے زائد فسلطینی تاحال لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ انھیں صیہونی فوج نے گرفتار کیا ہے یا وہ تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اس دوران وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 119 فلسطینی شہید اور 209 زخمی ہوگئےہیں۔