(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیر یعقوب قادری اکتوبر 2003 سے اسرائیل کی قابض جیلوں میں قید ہیں اورفرار کی کوشش کے بعد دوبارہ گرفتاری کے نتیجے میں صہیونی جیل انتظامیہ کے شدید مظالم کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر یعقوب قادری جو قابض صہیونی بدنام زمانہ جیل گلبوع کے ان 6قیدیوں میں شامل ہیں جو فلمی انداز سے اس خطر ناک جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم صہیونی فوج کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار کر لیے گئے گذشتہ روز ان کی والدہ بیٹے سے دوبارہ ملاقات کی خواہش دل میں لیے دار فانی سے کوچ کر گئیں اور قابض حکام کے ہاتھوں دی دئی زندگی کی تکلیفوں سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو گئیں۔
فلسطینی قیدی یعقوب قادری کی والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے ان کے عزیزوں اور اہل علاقہ سمیت فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے جنازے میں شر کت کی تاہم اپنے بیٹے کوآخری بار گلے لگانے کی حسرت دل میں لیے 19 سال سے انتظار کرتی محروم ماں ہمیشہ کے لیےبیٹے سے دور ہوگئی۔
یاد رہے کہ فلسطینی اسیر یعقوب قادری اکتوبر 2003 سے اسرائیل کی قابض جیلوں میں قید ہیں اورفرار کی کوشش کے بعد دوبارہ گرفتاری کے نتیجے میں صہیونی جیل انتظامیہ کے شدید مظالم کا شکار ہیں۔