(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فورسز نے عباد ت میں مصروف پر امن فلسطینیوں پر تشدد کیا۔
مسجداقصیٰ پر صہیونی فورسز کے اشتعال انگیز حملے اور خواتین سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کی حراست اور ان پر تشدد پر اپنے سخت ردعمل میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن کوری بش نے فلسطینی عبادت گزاروں پر تازہ ترین اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسرائیلی نسل پرستی کی مالی امداد بند کردیں‘‘۔
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کس طرح اسرائیلی فورسز نے عباد ت میں مصروف پر امن فلسطینیوں پر تشدد کیا ۔