(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی دشمنوں نے شہداء الاقصیٰ بریگیڈز کے رہ نما محمد ابو البھاء کے گھر پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور مشرقی غزہ میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں میں چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز صیہونی دشمنوں نے جنین پناہ گزین کیمپ میں شہداء الاقصیٰ بریگیڈز کے رہ نما محمد ابو البھاء کے گھرپر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کےبعد مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج پر جوابی حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی مدد کے لئے اسرائیلی فضائیہ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا ۔
دونوں جانب سے مقابلے میں تین فلسطینی شہری ت 23 سالہ محمود علی نافع السعدی،24 سالہ محمود خالد عرعراوی اور 22 سالہ رفعت عمر خمایسہ شہید ہوئے جبکہ حملےمیں 41 دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوئے جس میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنین شہر کے خلیل سلیمان سرکاری ہسپتال اور ابن سینا سپیشلائزڈ ہسپتال میں تین شہداء کی لاشیں اور 30 زخمی لائے گئے ہیں۔
دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی میں چار مقامات پر احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے نتیجے میں ایک نوجوان کو شہید جبکہ دیگر 11 شہریوں کو زخمی کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت یوسف سالم رضوان کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 25 سال بتائی جاتی ہے۔