(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نوجوان کے جنازے میں صرف اہلخانہ کو شرکت کی اجازت دی جبکہ دوست اور محلے داروں کو جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 27 جنوری کو شہید ہونےو الے 16 سالہ فلسطینی نوجوان وديع عزيز أبو رموز کے جسد خاکی کو چار ماہ تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔
شہید کے اہلخانہ کو صیہونی فوج کی جانب سے سختی سے پابند کیا گیا تھا کہ کہ وديع عزيز أبو رموز کے جنازے میں صرف گھر کے افراد کے علاوہ کوئی اور شرکت نہیں کرسکتا ہے ، شہید کے جسد خاکہ کو گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے باب الاسباط کے یوسفیہ قبرستان میں اسرائیلی فوج کی سخت سیکیورٹی میں سپر د خاک کر دیا گیا۔
غاصب فورسز نے ابو روموز کے خاندان کے متعدد افراد کو جنازے میں شرکت سے روکا اور جن لوگوں کو قبرستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ان کے شناختی کارڈ اور موبائل ڈیوائسز ضط کر لیں۔ب