(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز کی جانب سے قصبے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلا جواز بند کیا گیا ہے، فلسطینی آمدورفت کے لئے دور دراز کے ٹیلوں پہاڑوں کا استعمال کرنے پر مجبور۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع فلسطینی قصبے المغایر گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں کی بلا جواز ناکہ بندی کا سلسلہ 15 ویں روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز نے قصبے کے مرکزی راستوں کو بغیر کسی پیشی نوٹس اور وجوہات کے اچانک بند کردیا ہے جس کے باعث فلسطینی آمدورفت کے لئے دور دراز کے ٹیلوں پہاڑوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔