(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز کی رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری سے بڑے پیمانے پر رہائشی مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل نے محصور شہر غزہ پر گذشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں 250 سے زائد میزائل رہائشی علاقوں پر داغے ہیں جس کے نتیجے میں جہاں 31 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے چھ بچے پانچ خواتین اورتین بزرگ شہری شامل ہیں جبکہ 150 زخمیوں میں 36 بچے 21 خواتین اور 18 بزرگ شہری شامل ہیں، شہدا میں پانچ کا تعلق سرحدی علاقے رفح سے سات خان یونس ایک وسطی شہر 15 کا جبالیہ سے اور شاملی غزہ سے تعلق رکھنے والے 3 شامل ہیں ۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کے 19 مکانات کو مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، 286 کو جزوی نقصان پہنچایا جن میں سے 28 ناقابل رہائش ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد غاصب ریاست کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے منگل 9 مئی کی رات سے محصور شہر غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 250 سے زائد مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جاچکا ہے۔