(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) دوہفتوں سے صیہونی فوج نے شمالی علاقے کا سخت ترین محاصرہ کیا ہوا ہے جس کے باعث علاقےمیں کسی بھی قسم کا امدادی سامان داخل نہیں ہوسکا ہے اور اب ان علاقوں میں موجود اسپتالوں میں خوراک او رادویات ختم ہورہی ہیں۔
غاصب صیہونی فوج کی طرف سے شہریوں کو علاقے سے مکمل انخلاء کے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود اس علاقے کے اسپتال کمال عدوان، العودہ اور انڈونیشیا کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے اپنے مریضوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا: "ہم عالمی برادری، ریڈ کراس اور عالمی ادارہ صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کمال عدوان میں صحت کے نظام کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولیں اور خوراک ، ایندھن، رسد اور سامان کے داخلے کی اجازت دیں بصورت دیگر اسپتال میں موجود سیکڑوں مریض اور زخمیوں کی زندگی خطرے میں آجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت اسپتال میں 300 سے زیادہ طبی عملے اور سیکڑوں زخمی و مریض ہیں جنہیں ہم ایک وقت کا کھانا فراہم کررہے ہیں وہ محفوظ طریقے سے طبی خدمات فراہم کر سکیں۔