(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جگہ جگہ قائم چوکیوں پر مسلح فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کےلیے لاٹھی چارج کیا تاہم فلسطینی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کے قتل عام پر شہروں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نابلس میں کار سوار تین فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ کیاجس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور قابض ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف نعرے لگائے جبکہ مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے اور حکام کے خلاف مظاہروں پر اسرائیلی فوجیوں اور عوام کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی علاقے رام اللہ ، الخلیل اور جنین میں احتجاجی مارچ پر صہیونی فوج نے بد ترین آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست ربر کی گولیوں کے فائر کیے جس سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صہیونی فوج کی جگہ جگہ قائم چوکیوں پر مسلح فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کےلیے لاٹھی چارج کیا تاہم فلسطینی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کے قتل عام پر شہروں میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔