(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کی بلا جواز پر تشدد کارروائیوں سے مشتعل ہو کر جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں نے جبل الجریزیم پر شہریوں کی زمینوں پر قائم فوجی پوائنٹ کے قریب قابض فوج کے ایک کیمپ کو جلادیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین می ں اسرائیلی بڑھتی ہوئی جارحیت کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر تصادم اور جھڑپوں کے سلسلے جاری ہیں ایسے ہی شمالی مغربی کنارے کے شہرنابلس میں جبل الجریزم کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض افواج کے درمیان بدترین جھڑپیں ہوئیں جن میں قابض فوج نے ربر کی دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیاجس کے نتیجے میں درجنوں شہریوں کے زخمی ہونےاور متعدد کے دم گھٹنے کی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کی بلا جواز پر تشدد کارروائیوں سے مشتعل ہو کر جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں نے جبل الجریزم پر شہریوں کی زمینوں پر قائم فوجی پوائنٹ کے قریب قابض فوج کے ایک خیمے کو جلا دیااس علاقے میں حال ہی میں قابض افواج کے درمیان فلسطینیوں کی جھڑپیں زور پکڑ گئی ہیں اور مزاحمتکاروں نے پہاڑ پر واقع فوجی پوائنٹ کو متعددمرتبہ گولیوں کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کی اس اراضی پر قابض حکومت کی جانب سے صہیونی غیر قانونی آبادکار بستیوں میں سینکڑوں سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے ارادے کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صہیونی آبادکاروں کیلیے 286 سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں جو نابلس کےجبل الجریزم پر تعمیر کیے گئے ہیں۔