(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی آبادی کا بڑا حصہ زیتون کے پودوں کی کاشت اور اس سے حاصل ہونے والے پھلوں کو ذریعہ معاش کے طور پر استعمال کر تے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کےمقام پرصہیونی شر پسندوں کے ایک منظم گروہ نے فلسطینی باشندے العصامی کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے سینکڑوں کی تعداد میں پھل دار درخت کاٹ ڈالے ۔
صہیونی آبادکاروںکی انتقامی کارروائی کے دوران باغ کے مالک فلسطینی باشندے اور مزدوروں کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی البتہ صہیونی فوج نے شر پسند عناصرکی بھر پور سر پرستی کی اور آبادکاروں کو فلسطینیوں پر تشدد کا موقع دیا، بعد ازاں صہیونی آبادکاروں نے باغ کو بری طرح نقصان پہنچایا اور کاشت کاری کے اوزار بھی ضبط کر لیے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی آبادی کا بڑا حصہ زیتون کے پودوں کی کاشت اوراس سے حاصل ہونے والے پھلوں کو ذریعہ معاش کے طور پر استعمال کر تے ہیں۔