• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی وزیراعظم کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات

بدھ 29-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی وزیراعظم کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محمد اشتیہ نے کہا کہ یہودی بستیوں کی توسیع سمیت فلسطینی علاقوں اور مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی دراندازی کے تمام یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کیلیے امریکہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزیر اعظم محمداشتیہ نے امریکی کانگریس کے متعدد اراکین سے ملاقات کی اورانہیں فلسطین کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت اورصورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران فلسطینی وزیر اعظم نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو براہ راست مضبوط کرنے کے علاوہ اسے امن میں شراکت دار سمجھنے کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے کے لیے 1967ء کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے ساتھ ساتھ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنا اہم ضرورت ہے۔

محمد اشتیہ  نے کہا کہ یہودی بستیوں کی توسیع کے حق میں زمین پر قبضے، مکانات کی مسماری، فلسطینی علاقوں اور مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی دراندازی سمیت تمام یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے امریکہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ اسرائیلی ادارے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی زندگی کے تمام پہلوؤں پر اسرائیل کے براہ راست فوجی قبضے میں رہتے ہیں، اس قبضے کو ختم ہونا چاہیے یہ کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر اسرائیل سے جوابدہی ہونی چاہیے۔

Tags: امریکی کانگریسفلسطین لبریشن آرگنائزیشنفلسطینی وزیراعظممحمد اشتیہمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.