• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی صحافی خاتون کی شہادت صہیونی گولی سےہوئی، عالمی ادارے کی رپورٹ  

ہفتہ 18-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی صحافی خاتون کی شہادت صہیونی گولی سےہوئی، عالمی ادارے کی رپورٹ  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ تمام شواہد کے مطابق صحافی خاتون کو اسرائیلی گولی لگی تھی جس کے بعد عالمی عدالت انصاف تحقیقات کرےاور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق  انسانی حقوق کا عالمی ادارہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تصدیقی رپورٹ میں تمام شواہد کی نشاندہی کرتے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین میں فلسطینیوں پر صہیونی حملے کی کووریج کے دوران خاتون صحافی  شیرین ابو عاقلہ کو لگنے والی گولی اسرائیلی فوج کی جانب سے چلائی گئی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ کے  فلسطین اور اسرائیل کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی میں جاری نسلی امتیاز کو اب دنیا کو تسلیم کر نا چاہیے جہاں عام انسان  سمیت  کسی ادارے سے منسلک  کارکن یا عہدیدار بھی  محفوظ نہیں جسکا اسرائیل متعدد مقامات پر ثبوت دیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

شاکر نے کہا کہ تمام شواہد کی موجودگی میں صحافی خاتون کو  گولی اسرائیلی فوجی کی طرف سے لگی تھی جس کے بعد عالمی عدالت انصاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کرےاور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ الجزیرہ نیٹ ورک نےابو عاقلہ کو لگنے والی صہیونی  گولی کی تصویر شائع کی جو M4 رائفل سے چلائی گئی اور تفتیش میں بتایا گیا ہےکہ گولی 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی تھی جسے قابض افواج نے استعمال کیا تھا، یاد رہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے 11 مئی کو مغربی کنارے کی فلسطینی بستی جنین پر حملے کی رپورٹنگ  کی پاداش میں اپنی گولی کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا۔

Tags: اسرائیلی فوجالجزیرہ نیٹ ورکجنینشیرین ابو عاقلہفلسطینی صحافی خاتون کی شہادتمقبوضہ فلسطینہیومن رائٹس واچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.