(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) احمد عطون کو قابض صیہونی فوج نے 26 اگست 2020ء کو رام اللہ کے علاقے البیرہ میں واقع ان کے گھر سے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا۔
26 اگست 2020کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر البیرہ میں اپنی رہائش گاہ سے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کئے جانے والے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور القدس سے بے دخل کیے گئے فلسطینی رہنماں احمد عطون کو 12 ماہ کی انتظامی قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
صیہونی فوج نے احمد عطون کو گرفتاری کے بعد چار ماہ کی انتظامی قید میں ڈالاگیا تھا اس کے بعد ان کی انتظامی قید میں مسلسل چاربار توسیع کی گئی۔ احمد عطون فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور انہیں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کے طورپر القدس سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ وہ مجموعی طورپر اب تک 13 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔