• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی رہنما الشیخ سلیمان الھذالین کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

بدھ 19-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی رہنما الشیخ سلیمان الھذالین کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنازے میں شریک ہزاروں فلسطینیوں نےہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور  الشیخ الھذالین کی نماز جنازہ کے بعد ان کی استقامت اور صہیونی جارحیت کے خلاف  جرات اور بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے مسافر یطا میں ام الخیر کے رہائشی 65 سالہ فلسطینی بزرگ رہنما  الحاج سلیمان الھذالین جنہیں صہیونی غاصب فوج کے ایک ٹرک نے2 ہفتے قبل ایک  احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹرک کی زد میں لے کر شدید  زخمی کر دیا تھا ، زخموں اور تکالیف کا مقابلہ کر نے کے بعد بالآخر خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ میں مقامی فلسطینیوں کے علاوہ اہم دور دراز سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جس کے بعد شہید بزرگ کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ام لاخیر میں کر دی گئی۔

جنازے میں شریک ہزاروں فلسطینیوں نےہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور  الشیخ الھذالین کی نماز جنازہ کے بعد ان کی استقامت اور صہیونی جارحیت کے خلاف  جرات اور بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے لگائےاور بزرگ رہنما کی شہادت کو سوجا سمجھا سہیونی منصوبہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ صہیونی گاڑی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے بعدالشیخ الھذالین فلسطینی شہر الخلیل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے  تاہم وینٹی لیٹر پر ان کی حالت تشویشناک تھی اوران کے دماغ سمیت  ریڑھ کی ہڈی، سینے پر فریکچر تھے جس کے باعث 2 ہفتوں کے بعد فلسطینی رہنما ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ تے شہید ہو گئے۔

Tags: الشیخ سلیمان الھذالینام الخیر گاؤںجنازہشہیدفلسطینی رہنمامسافر یطامقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.